نئی دہلی: آمدنی میں مہندرا سنگھ دھونی سے آگے نکلنے کی دوڑ میں شریک ویرات کوہلی نے ممبئی کے پوش علاقے میں 34 کروڑ روپے کا لگژری فلیٹ بک کرالیا،
ویرات کوہلی کی جانب سے ممبئی میں بک کرائے گئے فلیٹ کا رقبہ 7 ہزار 171 اسکوائر فٹ ہے جو اس عمارت کے 35 ویں فلور پر واقع ہے، ویرات کویلی کی جانب سے خریدے گئے فلیٹ سے سمندر کا خوبصورت نظارہ با آسانی کیا جاسکے گا۔ ڈیولپرز کی جانب سے اس فلیٹ کی کوہلی کو حوالگی 2018 کے وسط تک ممکن ہوپائے گی۔ یاد رہے کہ کوہلی کے دوست یوراج سنگھ نے بھی اسی عمارت کے 29 ویں فلور پر فلیٹ خرید رکھا ہے۔
Comments are closed.