کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بھارت نے پاکستان کو سپر 10 مرحلے میں با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بارش کے باعث میچ 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
پاکستان نے مقررہ 18 اوورز میں 118 رنز بنائے جو انڈیا نے با آسانی بنا لیے۔
پاکستان کبھی بھی انڈیا سے ٹورنامنٹ میچز میں بھارت سے نہیں جیتا اور یہ جمود آج کے میچ میں بھی نہ ٹوٹ سکا۔
تاہم ایڈن گارڈنز میں پاکستان کبھی انڈیا سے نہیں ہارا اور آج کم از کم یہ جمود ٹوٹ گیا۔
Comments are closed.