5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

سرکاری ملازمین نے لگاتار 3 چھٹیوں کے بعد مزید چھٹیاں بھی لے لی ہیں۔ فوٹو: فائل

سرکاری ملازمین نے لگاتار 3 چھٹیوں کے بعد مزید چھٹیاں بھی لے لی ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور بینک لگاتار 3 روز کے لئے بند رہیں گے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس برس بھی ملک بھر میں 5 فروری کو بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو جمعتہ المبارک جب کہ ہفتہ اور اتوار سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور بینک بند ہوتے ہیں۔ رواں ہفتے لگاتار 3 چھٹیوں کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد سرکاری ملازمین نے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کی ٹھان لی ہے اس سلسلے میں انہوں نے مزید چند روز کی بھی چھٹی لے لی ہے۔

Comments are closed.