معروف ڈراما نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئیں

160210155409_bajia_640x360_youtube_nocredit

معروف ڈراما نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلے میں انھیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا۔

فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں پی ٹی وی سے منسلک ہوئیں اور 1966 میں آغا ناصر کے ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا۔

ان کے بیشتر ڈرامے جیسے شمع، آگہی، افشاں، عروسہ اور انا بہت بڑی کاسٹ اور بڑے خاندانوں کے مسائل کی بہترین عکاسی کرتے رہے ہیں جبکہ انارکلی، زینت، آگہی، بابر اور سسی پنوں ان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے چند نام ہیں۔

1997 میں ان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، جب کہ 2012 میں ان کو صدر پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز دیا گیا۔

انھوں نے سندھ حکومت کی مشیر برائے تعلیم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔

فاطمہ ثریا بجیا کے خاندان میں اور بھی کئی مشہور شخصیات ادبی دنیا میں مصروف عمل ہیں جیسے بھائیوں میں احمد مقصود اور انور مقصود اور بہنوں میں سارہ نقوی، زہرہ نگاہ اور زبیدہ طارق۔

Comments are closed.