ترقی یافتہ اور خوشحال ملکوں کی طرح ترقی کرنی ہے تو ترقی یافتہ ملکوں کی طرح اپنا قانون مضبوط بنانا ہو گا

پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ اگر چین سمیت دیگر ترقی یافتہ اور خوشحال ملکوں کی طرح ترقی کرنی ہے تو ترقی1794745_583308965107899_2605186535353421745_n یافتہ ملکوں کی طرح اپنا قانون

مضبوط بنانے اور ملک سے ذاتی مفادات کرپشن وکرپٹ لیڈرشپ،سستی،کاہلی،ملاوٹ،بدیانتی ،ناانصافی ختم کرنا ہوگی اورعدلیہ،ایف بی آر،الیکشن کمیشن سمیت قومی اداروں کو خود مختیار بنانا ہونگے اور ہر شعبے میں میرٹ کو ترجعی دینا اور تعمیروترقیاتی کے کاموں میں رکاوٹ بننے والوں کو راستے ہٹانا ہونگے اور ملک کی اندورنی وبیرونی پالیساں مضبوط بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت نے قومی خزانوں وقومی اداروں کو تباہ کرکے اپنے خزانے بھرے اور اپنے نجی اداروں کو کامیاب کیا اور بیرون ملک میں اپنی اربوں کی جائیدادیںاور بنک بیلنس بنائے اورآج تک ان قومی لٹیروں کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مفت تعلیم،صحت،روزگار اور مہنگائی،ملاوٹ،کرپشن پرکنٹرول کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار،بھوکے کواناج،پیاسے کو صاف پانی،مظلوم کو انصاف اومزدوروں، کسان اور ہاکروں کوان کی محنت کا جائز حق دینے کی ذمہ داری حکومت پر ہے اور حکومت کو اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح نبھانا چائیے اور حکومت ٹیکس کا دائرہ غریبوں کی بجائے جاگیرداروں،وڈیروں،سیاست دانوں،بزنس مینوں اور امیر لوگوں تک بڑھائے۔ 

Comments are closed.