اجے دیوگن اداکاری اور ہدایتکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں کود گئے

اجے دیوگن اپی نئی آنے والی فلم’’شیوے‘‘ میں آواز کا جادو جگائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

اجے دیوگن اپی نئی آنے والی فلم’’شیوے‘‘ میں آواز کا جادو جگائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ  کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن  اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کریں گے۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن  نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم’’پھول اور کانٹے‘‘سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور فلم نگری میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ اپنے فنی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں فلم ’’جگر‘‘،’’پلیٹ فارم‘‘،’’زخم‘‘،’’ہم دل دے چکے صنم‘‘،’’کمپنی‘‘،’’بھگت سنگھ‘‘ اور’’سنگم‘‘ شامل ہیں تاہم اب  اجے دیوگن نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اپنے کیرئیر کی سب سے اہم فلم بنارہے ہیں جس کے لیے وہ خود بے تاب ہیں جب کہ اجے دیوگن فلم ’’شیوے‘‘میں مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں  جس کے بعد اب انہوں نے فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کا میوزک متھن نے کمپوز کیا ہے اور جلد ہی بالی ووڈ اسٹار فلم کے لیے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کروا لیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’’شیوے‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم روں برس اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی ۔

 

Comments are closed.