بھارتی فلمی صنعت بالی وڈ کے اداکار اور ڈائریکٹر فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا اختر نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں نے میڈیا کو جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ’ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہمارے لیے ہمارے بچے پہلی ترجیح ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں پرائیویسی دی جائے۔‘
حال ہی میں فرحان اختر کی فلم ’وزیر‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن اور ادتی راؤ حیدری کی بھی اہم کردار تھا۔
فرحان اور ادھونا کی دو بیٹیاں ہیں۔
ادھونا ہیئر سٹائلسٹ ہیں اور بطور ڈائریکٹر فرحان اختر کی پہلی فلم ’دل چاہتا ہے‘ انہوں نے بھی بالی وڈ میں ہیئر سٹائلسٹ کے طور پر اپنا کریئر شروع کیا تھا۔
اس کے بعد وہ فرحان کی فلموں سمیت کئی اور فلموں میں ہیئر سٹائلسٹ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
Comments are closed.